
برڈ فلو کے بعد ایف پی وی نامی ایک مہلک وائرس بھارت میں بلیوں میں پھیلنا شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں بلیوں کی موت ہو گئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں ایف پی وی وائرس نے بلیوں کو تیزی سے متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے رائچور ضلع میں کافی تعداد میں اموات ہوچکی ہیں۔
متاثرہ بلیوں کے زندہ رہنے کی شرح انتہائی کم ہے جس کا تخمینہ صرف 1 فیصد لگایا گیا ہے۔
یہ وائرس انتہائی متعدی ہے اور تیزی سے پھیلتی ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ انسانوں اور کتوں کو ایف پی وی سے متاثر ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔
جانوروں کے ماہرین بلیوں کے مالکان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر احتیاطی اقدامات کریں۔
ایف پی وی خطرناک شرح سے پھیلتا ہے اور فی الحال کوئی علاج دستیاب نہیں ہے۔ ماہرین نے بلیوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ زیادہ محتاط رہیں کیونکہ متاثرہ بلیوں کے زندہ رہنے کا امکان بہت کم ہے۔
اطلاعات کے مطابق 100 میں سے 99 متاثرہ بلیوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔ مہلک ایف پی وی وائرس پوری ریاست میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔