
9 اور 11 سالہ گھریلو ملازمہ بہنوں کے ساتھ مالک مکان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کوٹری کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو کم عمر بہنوں کی عصمت دری کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارد کی گئی۔ خورشید کالونی سائٹ ایریا نوحانی چوک کے قریب 11 سالہ اور 9 سالہ بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔
دونوں بچیوں (کم عمر بہنوں) کے ماموں ذاکر علی کی مدعیت میں تھانہ کوٹری میں سلطان پٹھان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بھانجیاں ملزم کے گھر کام کاج کرتی ہیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور ملزم نے دونوں بچیوں کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔
ایس ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے کہا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے معاملے پر غفلت برتنے پر ایس ایچ او سائٹ مظہر نائچ کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔