پختونوں اور بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر کے پی اور بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خطے میں امن کی کنجی پاک افغان تعلقات کی بحالی ہے


ویب ڈیسک March 26, 2025

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پختونوں اور بلوچوں کو اعتماد میں لیے بغیر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی کنجی پاک افغان تعلقات کی بحالی ہے۔

مرکزی شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اگر عوام کی مرضی کے خلاف حکمران مسلط کیے جائیں گے تو ملک میں اعتماد کا بحران پیدا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ عوام پر مسلط کرنے کی پالیسی ترک کرے اور عوامی رائے کا احترام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی امریکا نوازی نے ملک کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 14 اپریل کو اسلام آباد میں ایک آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں جماعت اسلامی 20 اپریل کو پشاور میں ایک امن مارچ کا انعقاد کرے گی تاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے عوامی شعور بیدار کیا جا سکے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی ”حق دو عوام کو، بچاؤ پاکستان کو“ تحریک کے ذریعے پرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں