آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

عالمی مارکیٹ میں قیمت 3021 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے


احتشام مفتی March 26, 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بدھ کے روز مستحکم رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3021 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہیں۔

عالمی مارکیٹ کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 17ہزار 800روپے کی سطح پر رہی۔

اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2لاکھ 72ہزار 462روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3475 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2979 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |