خواجہ سراؤں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد

خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کیلیے عید کے بعد جرگہ بلانے کا فیصلہ


دعا عباس March 26, 2025

کراچی:

شہر قائد میں معاشرے کے محروم طبقے خواجہ سراؤں کیلیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اُن میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دی ویمن کنفیڈریشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواجہ سرا برادری کے لیے ایک بامقصد اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف راشن تقسیم کیا گیا بلکہ خصوصی افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔

تقریب کے دوران خواجہ سراؤں کو مہندی لگائی گئی، چوڑیاں پہنائی گئیں اور عیدی بھی تقسیم کی گئی، جس سے تقریب میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔

اس موقع پر خواجہ سراؤں نے روایتی دھمال ڈال کر محفل کو چار چاند لگائے۔

منتظمین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد محروم طبقے کو معاشرتی سطح پر اہمیت دلانا ہے تاکہ خواجہ سرا برادری کو احساس محرومی نہ ہو، ہم اُن کے ساتھ یکجہتی کرتے رہیں گے اور جلد مسائل کے حلد کیلیے ایک جرگہ بھی بلایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |