
گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر اور عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن تمھیں اللّٰہ کو جواب دینا ہے تمھیں منصب اللّٰہ نے دیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی اب تم جانو اور تمھارا رب جانے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ملیر میں پیش آئے اندوہناک ٹریفک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے روپڑے جس پر پنڈال میں شریک مردو خواتین بھی آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب میں گورنر سندھ کے جذباتی خطاب کے بعد خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سیکیورٹی حصار سے نکل کر درخواستیں لیکر گورنر تک پہنچ گئیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔