شوگر فری کھانوں اور مٹاپے کے درمیان تعلق کا انکشاف

کیلوری سے پاک سوئٹنر دماغ کے ان حصوں فعال کر دیتی ہے جس کا تعلق بھوک سے ہوتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک March 27, 2025

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم کیلوری کے حامل مشروبات اور کیچپ میں استعمال ہونے والا چینی کا متبادل ہمارے دماغ کو ممکنہ طور پر زیادہ کھانا کھانے کا جھانسہ دے رہا ہے۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ کیلوری سے پاک سوئٹنر دماغ کے ان حصوں فعال کر دیتی ہے جس کا تعلق بھوک سے ہوتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ شوگر فری متبادل دماغ کو کنفیوژ کر دیتے ہیں اور دماغ کبھی نہ آنے والے اضافی کیلوریز کی توقع کرتا ہے۔

75 افراد پر کیے جانے والے تجربے میں ماہرین کو علم ہوا کہ یہ کیفیت مٹاپے کا شکار افراد میں زیادہ واضح تھی۔

تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر کیتھلین ایلانا پیج کا کہنا تھا کہ سوئیٹنر دماغ میں ایک ’مس میچ‘ تشکیل دیتا ہے۔ اگر آپ کا جسم مٹھاس کی وجہ سے کیلوری کی توقع کرتا ہے لیکن اس کو حاصل نہیں کرتا۔ ایسا ہونے سے وقت کے ساتھ دماغ کی طلب کے طریقے کو بدل سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں