پاسکو کی سرپلس گندم فلور ملز کو بیچنے کی تجویز

کابینہ نے منظوری دی تو گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ اسکیم 3 ماہ بعد شروع ہوگی



لاہور:

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ’’ پاسکو‘‘ کے پاس موجود سرپلس سرکاری گندم کو گندم مصنوعات کی صورت میں ایکسپورٹ کیلیے فلورملز کو فروخت کرنے کی تجویز تیار کر لی جسے منظوری کیلیے پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور بعد ازاں وفاقی کابینہ کو ارسال کیا جائیگا۔ 

وفاقی کابینہ نے تجاویز کی حتمی منظوری دی تو کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں مقامی گندم کی بہتر قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلیے گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ کی سکیم دو سے تین ماہ بعد شروع کی جائیگی۔ 

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا گندم اسکینڈل: محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت مسترد

پاسکو کی گندم پر حکومت کی فلی لوڈڈ پرائس یعنی لاگت تو بہت زیادہ ہو چکی لیکن وفاقی حکومت کم قیمت پر اسے فروخت کرے گی ، امکان ہے کہ امپورٹڈ گندم کراچی پہنچ کر جس لاگت پر آتی ہے اس کے لگ بھگ قیمت فروخت مقرر ہو گی۔ 

وفاقی محکمہ پاسکو کے پاس اس وقت25 لاکھ ٹن کے لگ بھگ سرکاری گندم موجود ہے جو گزشتہ دو سال سے موجود ہونے کی وجہ سے اپنا معیار کھو رہی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد اس محکمہ کے ملازمین میں سے قابل اور محنتی افراد کو سرپلس پول میں بھیجنے جبکہ باقی کو گولڈن شیک ہینڈ دیکر ریٹائر کرنے کی تجویز پر کام جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |