حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا کیبل فالٹ، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

پانی کی فراہمی معمول پر آنے تک ضلع غربی اور کیماڑی کے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے


ویب ڈیسک March 27, 2025

کراچی:

ترجمان واٹر کارپوریشن کراچی کے مطابق، کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے کیبل میں فالٹ کے سبب اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق، حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 94 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم کیبل فالٹ کے باعث اس وقت حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو صرف 52 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: حب پمپنگ اسٹیشن پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن پھٹ گئی

واٹر کارپوریشن نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ پانی کی فراہمی معمول پر آنے تک ضلع غربی اور کیماڑی کے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر جزوی تعطل کے بعد متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے، کے-الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے-

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈ شیڈنگ سے مستثنی' ہیں-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں