
ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش چور کو مہنگی پڑ گئی، واردات کے دوران چور ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹک گیا۔
ترجمان کے مطابق سیف سٹی فیصل آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کی کوشش کرتے ہوئے لٹک جانے والے شخص کی جان بچا لی۔
لائیو سرویلنس کے دوران ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے شہری کو ٹرانسفارمر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا۔ چوری کے دوران ہی ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی اور چور ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹک گیا۔
سیف سٹی فیصل آباد کی ٹیم نے فوری ایکشن لے کر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیم نے چور کو بہ حفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔