خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

ملزمان عید کی شاپنگ کے لیے آنے والی فیمیلز کو ہراساں کررہے تھے، پولیس حکام


ویب ڈیسک March 27, 2025

برقعہ پہن کر خواتین کو تنگ اور ہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان برقعہ پہن کرعید کی شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے۔ ملزمان علی، زوہیب اور فیضان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں