
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے صحبت پور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7افراد قتل کر دیے گئے جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی، 4بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، بچوں کی عمر ایک سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگائی اور فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے بزگر تھے جومقامی زمیندار کی زمین پر بز گری کرتے تھے، واقعہ زرعی زمین کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔