پی ایس ایل کا نمائشی میچ خطرے میں! مگر کیوں؟

اسٹیڈیم کی حالت میچ کیلئے ناقابل قبول قرار دیدی گئی


ویب ڈیسک March 27, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونیوالا نمائشی میچ خطرے میں پڑگیا۔


میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو ہونیوالا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث ممکن نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم نے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور گراؤنڈ کی حالت کو دیکھ کر اسے نمائشی میچ کی میزبانی کیلئے نامناسب قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچ اور آؤٹ فیلڈ صحیح نہیں ڈریسنگ رومز میں ضروری بنیادی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی طرح میڈیا باکس اور کمنٹری کیلئے بھی مناسب سہولیات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں کِس ٹیم نے کِس کو چُنا؟

دوسری جانب پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کے میچز کروانے کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے رابطہ بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ نئی ٹیمیں کتنے میں فروخت ہوسکتی ہیں؟ قیمت سامنے آگئی

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا، جہاں افتتاحی میچ میں چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ  اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں