رام چرن اور جھانوی کپور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار، پہلی جھلک سامنے آگئی

دیورا: پارٹ 1 کے بعد یہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا دوسرا تیلگو پروجیکٹ ہوگا


ویب ڈیسک March 27, 2025

ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اپنی اگلی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

رام چرن کی فلم RC16 کا اب باضابطہ عنوان ’پیڈی‘ ہے۔ آج اداکار کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے ٹائٹل کے ساتھ ان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی ہے۔

شائقین اس آر آر آر اسٹار کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکار اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا فلم میں نیا لُک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رام چرن لمبے گھنے بال اور ایک داڑھی کے ساتھ دبنگ انداز میں دکھائی دیں گے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ رام چرن کی فلم پیڈی (RC16) کو 2025 سے مارچ 2026 تک ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ نیٹ فلکس نے مبینہ طور پر تاخیر کی درخواست کی ہے۔

فلم کی ہدایتکاری بوچی بابو ثنا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جھانوی کپور، شیوا راجکمار، اور دیویندو شامل ہیں، فلم کی موسیقی کسی اور نے نہیں بلکہ اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔

واضح رہے کہ دیورا: پارٹ 1 کے بعد یہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا دوسرا تیلگو پروجیکٹ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں