رام چرن اور جھانوی کپور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار، پہلی جھلک سامنے آگئی


ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اپنی اگلی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔
رام چرن کی فلم RC16 کا اب باضابطہ عنوان ’پیڈی‘ ہے۔ آج اداکار کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے ٹائٹل کے ساتھ ان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی ہے۔
شائقین اس آر آر آر اسٹار کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکار اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا فلم میں نیا لُک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رام چرن لمبے گھنے بال اور ایک داڑھی کے ساتھ دبنگ انداز میں دکھائی دیں گے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔