
ہانیہ عامر اس وقت برطانیہ میں ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ صحافیوں کے ساتھ ان کی بات چیت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس ویڈیو میں وہ کیمرے سے کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں جب انہیں صحافیوں نے تصاویر کیلئے روک دیا۔ ہانیہ نے جواب دینے سے پہلے چند سیکنڈ مانگے اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو چھپانے کی کوشش کی اور اسے اپنی مینیجر کو تھما دیا جوکہ ان کی مینیجر سے بھی زمین پر گِر پڑی۔
انہوں نے صحافیوں سے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس وائرل ویڈیو نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ آخر اداکارہ کیا شے چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ وہ ویپ یا لائٹر تھا جس کو وہ کیمرے کی آنکھ سے چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’’ہم نے دیکھا کہ وہ کیا چھپا رہی تھی۔‘‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’اوہ، تو یہ بھی سگریٹ پیتی ہے۔‘
ایک مداح نے اداکارہ کی حمایت میں کہا، ’ان لوگوں پر شرم آنی چاہیے جو کہہ رہے ہیں کہ یہ ویپ ہے، یہ اس کا لِپ گلوس ہے‘۔ ایک اور مداح نے لکھا، ’انڈسٹری میں ہر کوئی سگریٹ نوشی کرتا ہے، تو کیا ہوگا اگر وہ سگریٹ پی رہی ہو؟‘
ایک اور مداح نے لکھا ’میں نے سوچا کہ یہ اس کی لپ اسٹک ہے‘۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔