ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود کی ہلاکت؛ ویڈیو سامنے آ گئی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا گیا


ویب ڈیسک March 27, 2025

کراچی میں پیر کے روز ملیر ہالٹ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریفک حادثے کے بعد قریب میں موجود شہریوں کو واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرتے بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ المناک حادثے کے نتیجے میں بائیک سوار میاں بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عینی شاہد کے مطابق واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور اسی دوران نومولود کو بھی دیکھا گیا جسے فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں