
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے یوٹیوب پر اپنا نیا چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کر دیا ہے۔
عامر خان کا اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیے گئے اس چینل کا مقصد فلم سازی کے پیچھے چھپے رازوں کو مداحوں کے سامنے لانا ہے۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل کے تعارف میں کہا کہ ’’ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ فلم سازی کے سفر کو اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹوں۔ اب ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے آپ کو فلمی دنیا کے وہ راز دکھائیں گے جو آج تک پردے کے پیچھے ہی تھے۔‘‘
یاد رہے کہ مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ منانے والے عامر خان نے یہ چینل اپنے کیریئر کو نئی جہت دینے کےلیے شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چینل نہ صرف انٹرٹینمنٹ بلکہ تعلیم کا بھی ایک ذریعہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہمیں عامر خان کی سوچ تک رسائی ملے گی!‘‘، ’’بالی وڈ کا سب سے ذہین اداکار اب یوٹیوب پر بھی چھا جائے گا‘‘۔ اور کچھ صارفین نے رائے کا اظہار کہا کہ ’’کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ چینل پہلے شروع ہوجاتا‘‘۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔