ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت

سپریم کورٹ اس قسم کے پروگرام کی معاونت نہیں کررہی، طلبہ ایسی معلومات ملنے پر رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں، اعلامیہ


ویب ڈیسک March 27, 2025

اسلام آ باد:

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام  سے متعلق وضاحت جاری ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں۔ کچھ حلقوں کے مطابق سپریم کورٹ انٹرن شپ پروگرام کروا رہی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس قسم کے کسی پروگرام کی معاونت نہیں کر رہی۔ ایسے جعلی پروگرام کے حوالے سے معلومات ملنے پر طلبہ رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں۔

وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سالانہ انٹرن شپ پروگرام کرواتی ہے، جو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت سینئر ججز کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں