سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 3052ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی 


ویب ڈیسک March 27, 2025

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خالص سونے کی وقفے وقفے ڈیمانڈ آنے، افراط زر بڑھنے کے خدشات، کسادبازاری اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی خریداری سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 3052ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 21ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 2743روپے کے اضافے سے 2لاکھ 75ہزار 205روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 105روپے کے اضافے سے 3580روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 90روپے کے اضافے سے 3069روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں