لاہور: دوست نے دوست کے 14 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا،ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔


ویب ڈیسک March 27, 2025

لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ بچے کے والد شبیر  کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں