لیبیا میں باغیوں نے بن غازی کے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

بن غازی کے فوجی اڈے پر قبضے سے قبل فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 30 افراد مارے گئے۔


ویب ڈیسک July 30, 2014
طرابلس اور بن غازی میں گزشتہ دو روز سے جاری جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ فوٹو؛فائل

لیبیا میں باغیوں نے مشرقی شہر بن غازی کے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا جب کہ راکٹوں سے حملے اور جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی اسپیشل فورسز کے ایک افسر نے بن غازی میں فوجی اڈے پر حملے کے بعد فورسز کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں کی جانب سے شدید گولہ باری کے بعد فوج کو بن غازی میں فوجی اڈے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی دوسری جانب جنگجوؤں نے بھی اپنے بیان میں اس کی تصدیق کی کہ انہوں نے فوجی اڈے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

بن غازی کے فوجی اڈے پر کنٹرول حاصل کرنے سے قبل پیر کو لیبیا کی فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 30 افراد مارے گئے جب کہ اس دوران طرابلس میں واقع تیل کے ذخائر میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے دھوئیں نے بڑے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث بن غازی اور دارالحکومت طرابلس کے کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں جب کہ جھڑپوں میں کم از کم 100افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں