لیجنڈ کرکٹر جے سوریا نے روزہ رکھ کر اسکول کے دوستوں کے ساتھ افطاری کی

جے سوریا نے بتایا کہ وہ اسکول کے دور سے ہر رمضان میں ایک روزہ رکھتے اور پھر دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں
Express NewsExpress News

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔

سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔  

بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی روایت ہے جو میں نے اسکول کے زمانے سے رمضان کے دوران اپنائی ہوئی ہے۔"

Express NewsExpress News

ان کے ساتھ افطار کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی۔   دنیا بھر سے پرستاروں نے کرکٹ لیجنڈ کے اس روادارانہ جذبے کی تعریف کی۔  

ایک صارف نے لکھا کہ "بہت خوب، سنتھ! یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایسی خوبصورت روایت کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ رمضان غور و فکر اور اتحاد کا وقت ہے۔ میں ایک سنہالی ہوتے ہوئے ایک مسلمان گاؤں میں پلا بڑھا، اور مجھے وہ دن واقعی یاد آتے ہیں۔"

جے سوریا کا یہ اقدام مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی ایک خوبصورت مثال ہے، جس نے ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کے لیے مزید احترام پیدا کر دیا ہے۔

Load Next Story