
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کے روز تحصیل خار کے علاقہ ٹانگ خطا پل کے قریب ایس ایچ او تھانہ خار رشید احمد کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔
پولیسک ے مطابق دھماکے میں ایس ایچ او ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔