پربھاس نے معروف بزنس مین کی بیٹی سے خفیہ شادی کرلی؟

45 سالہ پربھاس کی ساتھی اداکارہ انوشکا شیٹی کے ساتھ شادی کی خبریں بھی زیر گردش تھیں


ویب ڈیسک March 27, 2025

تلگو سُپر اسٹار پربھاس ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ ان کی شادی ہے۔

45 سالہ ایکشن ہیرو پربھاس کی شادی کے بارے میں ان کے مداح ہمیشہ ہی پُرجوش رہے ہیں خود اداکار نے کہا تھا کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں لوگ پہلا سوال شادی کا کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے روز پربھاس کی شادی سے متعلق کوئی نہ کوئی خبر زیر گردش رہتی ہے۔

ایک بار پھر پربھاس کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ان خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پربھاس معروف بزنس مین کی بیٹی سے شادی کرنے والے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ پربھاس کی پھوپھی شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں اور یہ شادی مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی پربھاس کی باہو بلی کی اداکارہ انوشکا شیٹھی کے ساتھ بھی تعلقات کی خبریں آتی رہی ہیں حالانکہ دونوں اداکاروں نے ہمیشہ کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔

تاہم پربھاس کی ٹیم نے شادی کی ان افواہوں کو جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے ان غیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پربھاس ان دنوں اپنی فلم "دی راجا صاحب" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ہدایت کار ماروتھی ہیں جو پہلے 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یہ ملتوی کردی گئی۔

علاوہ ازیں پربھاس کی متعدد فلمیں پائپ لائن میں ہیں جن میں "فوجی"، "اسپریٹ"، "کلکی 2"، "سالار 2، اور  ’’شوریا گا پارم" شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں