پاکستان میرین اکیڈمی کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا، وفاقی وزیر بحری امور

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ پی ایم اے نے بریفنگ دی


ویب ڈیسک March 27, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے کہا ہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی ایم اے نے بریفنگ دی اور اس موقع پر وفاقی وزیر نے اکیڈمی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

کمانڈنٹ پی ایم اے نے وفاقی وزیر بحری محمد جنید انور کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور وفاقی وزیر نے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے حصول کا وعدہ کیا۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پورٹ قاسم اتھارٹی انکوائری سے متعلق بریف کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں