
صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نائرا) اور نادرا کے درمیان مرکزی معاہدے کے تحت دوسرے اضافے پر دستخط ہوگیا جس کے تحت نادرا صومالیہ کے شناختی نظام کے اگلے مرحلے پر کام کرے گا۔
ترجمان نادرا کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان نے صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نائرا) کے ساتھ صومالیہ کے قومی شناختی نظام سے متعلق مرکزی معاہدے کے تحت دوسرے اضافہ پر دستخط کئے ہیں۔
معاہدے کے تحت نادرا صومالیہ کے شناختی نظام کو ڈیجیٹل تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کام کرے گا۔ اس سلسلے میں صومالیہ کے دارالحکومت مغادیشو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صومالیہ کی وزارت داخلہ، وفاقی امور و مفاہمت کے نائب وزیر ہز ایکسیلنسی عبدِ حکیم حسن اشکر سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
معاہدے پر نائرا کے ڈائریکٹر جنرل عبدِ ولی علی عبدلے اور نادرا کے چیف پراجیکٹس آفیسررحمان قمر نے دستخط کئے۔
یہ معاہدہ صومالیہ کے شناختی نظام کو مستحکم بنانے اور ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔