میئر کراچی سحری اور افطاری کا مذاق بنا رہے ہیں، گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا

سحری اور افطاری کا مذاق اڑانے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کیا ہیں، رہنمائی کیجئے، گورنر کا مفتی اعظم کو خط


ویب ڈیسک March 27, 2025

کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحر و افطار سے متعلق میئر کراچی کے بیانات پر مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور گورنر سندھ کے درمیان ان دنوں بیان بازی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کررہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا کام سحری یا افطاری کروانا نہیں اور اس طرح سے قوم اور مفلسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ماننا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو افطار کروانا اعزاز ہے اور اس کی تعلیمات دین اسلام نے بھی دی ہیں۔

دونوں جانب سے جواب الجواب کا سلسلہ جاری ہے تو اسی دوران گورنر سندھ نے مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی کو خط لکھ کر میئر کراچی کے حوالے سے فتویٰ مانگ لیا۔

اپنے خط میں انہوں نے دریافت کیا کہ میئر کراچی کھلے عام سحر و افطار کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں