پوٹن اپنی بیماری کے باعث جلد مرجائیں گے پھر جنگ ختم ہوجائے گی؛ یوکرینی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی صحت کے حوالے سے متضاد خبریں زیر گردش ہیں


ویب ڈیسک March 27, 2025
صدر زیلنسکی نے شہر بوُچہ کا دورہ بھی کیا، فوٹو: فائل

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیمار ہونے کی خبروں کے دوران یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بڑا انکشاف کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں روسی صدر کی طبعی موت کی پیشن گوئی کی ہے۔

ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر جلد مرجائیں گے اور اس کے ساتھ ہی یوکرین جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔

یوکرینی نے صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ روس کی مدد کرنے سے گریز کریں۔

صدر زیلنسکی نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا کہ پوٹن پر دباؤ برقرار رکھیں اور روس کو عالمی تنہائی سے باہر نکلنے میں مدد نہ کریں۔

خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی صدر کی موت کے حوالے سے بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب پوٹن کی صحت سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں