امریکا میں لائبریری کو 51 برس بعد کتاب لوٹا دی گئی

کتاب 51 برس قبل 6 اکتوبر 1973 کو واپس جمع کرائی جانی تھی


ویب ڈیسک March 29, 2025

امریکا میں ایک لائبریری کو 51 برس بعد کتاب لوٹا دی گئی۔

ریاست شمالی ڈکوٹا کی اینڈرلن میونسپل لائبریری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ لائبریری کو مصنفہ ڈیفنی ڈو موریئر کی کتاب ریبیکا کے نسخے کی ایک ڈاک موصول ہوئی جس پر واپسی کا پتہ نہیں لکھا ہوا تھا۔ بغور دیکھنے پر معلوم ہوا کہ کتاب 51 برس قبل 6 اکتوبر 1973 کو واپس جمع کرائی جانی تھی۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ کتاب 18 ہزار 783 روز تاخیر سے واپس کی گئی ہے اور فی دن 10 سینٹ کی لیٹ فیس عائد کی جائے تو 1878.30 ڈالر کی مجموعی رقم بنتی ہے۔

تاہم، لائبریری بورڈ کی جانب سے کتاب کی تاخیر سے واپسی پر لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں