
ایک نئی تحقیق معلوم ہوا ہے کہ کاربن کے اخراج کو روکنے کے باوجود بھی مستقبل میں انسانیت کسی نہ کسی طرح خطرات کا شکار ہوسکتی ہے۔
جرمنی کے پوٹسڈیم انسٹی ٹیوٹ فار کلائمیٹ امپیکٹ ریسرچ (PIK) کے سائنس دانوں کے مطابق زمین 2200 کاربن ڈائی آکسائیڈ کے معتدل اخراج کے باوجود 7 ڈگری سیلسیئس (12.6 ڈگری فیرنہائٹ) تک گرم ہو سکتی ہے۔
یہ حالات عام فصلوں کے مناسب طریقے سے اگنے کے لیے زیادہ گرم ہوں گے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ اور یہاں تک کہ خشک سالی ہوگی۔
دریں اثنا، برف پگھلنے کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافہ لوگوں کو ساحلی شہروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دے گا۔
ایسی صورتحال میں شدید موسمی واقعات جیسے خشک سالی، گرمی کی لہریں، جنگل کی آگ، ٹراپیکل طوفان اور سیلاب عام ہوں گے۔
خاص طور پر گرمیوں میں، درجہ حرارت خطرناک حد تک بلندی تک پہنچ سکتا ہے، جو ہر عمر کے لوگوں کے لیے جان لیوا خطرہ بن سکتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔