ہم لوگ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، رؤف حسین

پہلے دن سے حکومت کہہ رہی تھی 8 روپے یونٹ بجلی سستی کریں گے، ارشاد انصاری


مانیٹرنگ ڈیسک March 28, 2025

اسلام آباد:

رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور ایک سیاسی کردار ادا کر رہی ہے، کچھ نہیں ہو رہا سوائے اس کے کہ فوکس ہے ہمارا خان صاحب کی رہائی کے اوپر اور اسی سلسلے میں جو آپ نے اپنے ابتدایے میں بھی فرمایا ہے، ہم لوگ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور عید کے بعد ان کو امپلیمنٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی خان صاحب چلا رہے ہیں کوئی اور نہیں چلا رہا۔ 

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل(ر) زاہد محمود نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ خاص کر میں چاہوں گا کہ ہر پاکستانی یہ سمجھ جائے کہ اس وقت ہم ہائبرڈ وار کے سیریس وکٹم ہوئے ہیں، سیریس ایپلی کیشن ہے ہائبرڈ وار کی، ففتھ جنریشن وار کی، پراکسی کی اور اسٹیٹ سپانسرڈ ٹیررازم ، مکس ہے، یہ آ کائنڈ آف اے انسرجنسی کی ایک سچویشن کریئیٹ کی گئی ہے۔ 

نمائندہ ایکسپریس نیوز ارشاد انصاری نے کہا کہ اس میں دو چیزیں کلیئر کردوں یہ جو ایک روپے والی ہے یہ تھوڑی مختلف ہے، جو پرائم منسٹر کرنا چاہ رہے تھے وہ ڈفرنٹ ہے، یہ جو ایک روپے والی ہے درحقیقت کیپٹیو پاور پلانٹ جو ہے ان کو جو گیس دی جاتی ہے اس پر جوگرڈ لیوی لگانی تھی، اس کی مد میں یہ اجازت ہے، جو پرائم منسٹرکرنا چاہ رہے وہ راؤنڈ اباؤٹ چھ سے سات روپے یونٹ کا بنتا تھا، پہلے دن سے حکومت یہ کہہ رہی تھی کہ شاید ہم آٹھ روپے یونٹ بجلی سستی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں