آغا سید روح اللہ مہدی کی بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر پالیسی پر شدید تنقید

ریلوے لائن کے منصوبے کے ذریعے کشمیری عوام کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، آغا سید روح اللہ مہدی


ویب ڈیسک March 28, 2025

SRINAGAR:

معروف کشمیری رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ کشمیر میں عوام کی مرضی کے برخلاف فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں، اور ان کے حقیقی مطالبات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے لائن کے منصوبے کے ذریعے کشمیری عوام کی اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، حالانکہ مقامی لوگوں نے کبھی اس ریلوے لائن کا مطالبہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کشمیریوں کی زمینوں، روزگار، شناخت اور ثقافتی ورثے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومتی اقدامات کی سازش کو بے نقاب کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل: پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ

آغا سید روح اللہ مہدی نے اس منصوبے کو کشمیری عوام کے وسائل پر قبضہ کرنے کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ قرار دیا۔

آزاد کشمیر کے بعض افراد کے حوالے سے آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ریلوے ٹریک کی تعمیرات کو بھارتی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، مگر مقبوضہ کشمیر کے رہنما اور عوام اس منصوبے کو کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانے کی بھارتی سازش قرار دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں