گلی میں کھیلتی 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے فرار ہوتے ملزم کو دھر لیا


ویب ڈیسک March 28, 2025

لاہور:

گلی میں کھیلتی 5 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

کنال پارک کے علاقے میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ تھانہ نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کی کوشش کے واقعے میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  5 سالہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی ۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تعاقب کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں