صحافی فرحان ملک کو دوسرے مقدمے میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ انکوائری رپورٹ طلب

بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی، مجسٹریٹ شرقی کا استفسار


کورٹ رپورٹر March 28, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل
 

 مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں  فرحان ملک کے مقدمے میں عدالتی احکامات نہ ماننے پر ڈائریکٹر ایف آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نے کی۔ ملزم فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا۔ 

عدالت نے 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں