ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر

پی ٹی آئی کے 218 گرفتار کارکنوں کی 26 نومبر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مؤخر


ویب ڈیسک March 28, 2025

راولپنڈی:

ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کل ہفتہ 29 مارچ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کل ہفتہ  کے روز سیشن سول مجسٹریٹ اور خصوصی عدالتوں میں سیکڑوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مقرر تھیں، جو ہفتے کی چھٹی ہونے کی وجہ سے عید کے بعد 3 اپریل تک مؤخر  ہوگئی ہیں۔

چھٹی کے فیصلے سے تحریک انصاف کے 218 گرفتار کارکنوں کی 26 نومبر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مؤخر  ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں فیملی عدالتوں میں بچوں کے عید خرچہ کی سیکڑوں درخواستیں بھی مؤخر ہوگئیں ، جس سے خواتین و بچوں کے کل ہفتے کے روز  عیدی اور تحائف ملنے کی امید بھی ختم  ہو گئیں۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی اور تمام ماتحت عدالتیں 3 اپریل کو دوبارہ کھلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں