وزیراعظم کا برطانوی شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

ہماری دعائیں اس گھڑی میں شاہ چارلس اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک March 28, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعطم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پربیان میں کہا کہ شاہ چارلس کی علالت سے متعلق پتا چلا۔ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے

شہباز شریف نے مزید کہا کہ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔  

برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ چارلس کو کیمو تھراپی کے عارضی ضمنی اثرات کے باعث اسپتال جانا پڑا۔ شاہ چارلس اسپتال میں معائنے کے بعد واپس کلیرنس ہاؤس آگئے ہیں اور آرام کررہے ہیں۔ شاہ چارلس کی طیبعت کی ناسازی کے باعث ان کی تمام مصروفیات کو بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم میں گزشتہ برس کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں