زمبابوے موسم گرما میں جنوبی افریقہ اور کیویز کا میزبان بنے گا

زمبابوے 2017 کے بعد پہلی بار 2 ٹیسٹ میچز کےلیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا


ویب ڈیسک March 28, 2025

زمبابوے اس بار موسم گرما میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کےلیے میزبانی کرے گا۔

زمبابوے کرکٹ کے  مینجنگ ڈائریکٹر گیومور میکونی نے کہا کہ برسوں بعد ہمارا ایک بڑا انٹرنیشنل ہوم سیزن آنے والا ہے۔ اس میں ہم دسمبر 2017 کے بعد پہلی بار 2 ٹیسٹ میچز کےلیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق اگست 2016 کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم زمبابوے کا ٹور کرنے والی ہے۔ پروٹیز سے دونوں ٹیسٹ میچز 28 جون سے 6 جولائی کے دوران بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی شمولیت سے 14 سے 24 جولائی تک ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز ہوگی۔

نیوزی لینڈ سے بھی بولاوایو میں 30 جولائی سے 7 اگست تک 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں