سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی

سنیتا آہوجا نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایوارڈ شو میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے


ویب ڈیسک March 28, 2025

سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔

وہ اس تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔ 

پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا۔

سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں۔ اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم بھی اسے یاد کر رہے ہیں‘۔ یہ کہتے ہوئے وہ بیٹے کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک مرتبہ پھر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق پر بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سنیتا آہوجا کا یہ رویہ مشکوک معلوم ہوتا ہے اور شاید ان کے اور گووندا کے درمیان واقعی کوئی مسئلہ چل رہا ہے تاہم وہ نہیں چاہتے یہ خوبصورت جوڑی علیحدہ ہو۔ 

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اور گووندا الگ رہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں