سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی
سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔
وہ اس تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔
پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا۔
سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں۔ اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم بھی اسے یاد کر رہے ہیں‘۔ یہ کہتے ہوئے وہ بیٹے کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔