شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی ہلاک؛ ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم ریس لگا رہا تھا، وکیل کے دلائل پر دوسرے وکیل صفائی کی مخالفت، عدالت کا اظہار برہمی


کورٹ رپورٹر March 28, 2025

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 
 

گرفتار ملزم انیق کو  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں  مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سڑکوں پر ریس لگا رہے تھے۔ 

وکیل صفائی نے کہا کہ اگر ریس لگا رہے تھے تو دوسری گاڑیاں کہاں ہیں؟۔ دوران سماعت وکلا کی آپس میں تلخی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ 

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم  کی کار کی ٹکر سے 2 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ 

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے، جس پر  ملزم نے بتایا کہ میری عمر 16 سال ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی عمر 17 سال ہے۔ ملزم نے بیان دیا کہ گاڑی میں چلا رہا تھا، دوست سعد کی گاڑی تھی۔ 

عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور ریمارکس دیے کہ ملزم کی عمر کا تعین کیا جائے۔ جو گاڑی کا مالک ہے، اسے بھی پیش کیا جائے۔ اس نے ایک نابالغ کو گاڑی کیوں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں