جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ

ٹرین 430 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی، ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے، رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک March 28, 2025

کوئٹہ:

جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی  میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس  17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔  ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا۔

اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں