شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسحاق ڈار نے ملک بھر میں چینی کی سپلائی اور قیمتیں ریگولیٹ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا


ویب ڈیسک March 28, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم شوگرملز مالکان کو اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ معاہدے کے تحت ملک میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو یا اس سے کم ہے۔

نائب وزیراعظم نے ملک بھر میں چینی کی سپلائی اور قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں