عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کی روزہ کشائی؛ تصاویر وائرل
عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی حورین نے پہلا روزہ رکھا
شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے گھر خوشی کا ایک اور موقع آیا ہے جسے اہل خانہ نے شاندار انداز سے منایا۔
ماہ رمضان میں بڑے تو بڑے بچے بھی روزہ رکھنے کے لیے نہایت پُرجوش نظر آتے ہیں اور پہلا روزہ رکھنے کا تو خاص الخاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی بیٹی حورین نے بھی پہلا روزہ رکھ لیا اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے روایتی روزہ کشائی انجام دی گئی۔
عائزہ خان جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں خوشی کے ان لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔