واٹس ایپ کی آئی فون صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے


ویب ڈیسک March 29, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ برس آئی او ایس 18.2 ریلیز کرنے کے بعد آئی فون صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپس کو میسجنگ اور کالنگ کے لیے بطور ڈیفالٹ ایپس استعمال کرنے کی سہولت دی تھی۔ اب جلد ہی کمپنی واٹس ایپ کو کال اور میسج کے لیے ڈیفالٹ ایپ سیٹ کرنے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ بِیٹا ورژن 25.8.10.74 کو استعمال کرتے ہوئے آئی فون صارفین ایپ کو اپنی ڈیفالٹ ایپ بنا سکیں گے یعنی صارفین جب بھی میسج یا کال کریں گے تو آئی فون کے فون یا میسج ایپ کے بجائے واٹس ایپ استعمال کیا جائے گا۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ عام صارفین کے لیے کب لانچ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں