حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق 29 مارچ 2025 سے ہوگا، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک March 29, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے ردوبدل کی بنیاد پر صارفین کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے کام کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موٹر اسپرٹ اینڈ ایچ ایس ڈی کی نئی قیمتوں کا آغاز 29 مارچ 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے ہوگی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور فی لیٹر قیمت بدستور 258 روپے 64 پیسے رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں