پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی

ہر میچ کے دوران ٹکٹ ریفل میں شائقین انعامات حاصل کرسکیں گے


اسپورٹس ڈیسک March 29, 2025

کراچی:

ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کیلیے ٹکٹوں کی فروخت عیدالفطر کے بعد 3 اپریل سے شروع ہوگی۔

 ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے سے  PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے ، فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر شائقین کو میسر آسکیں گے۔

پی ایس ایل کے میچز  چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650  روپے میں دستیاب ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک کے ہیں۔

ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقادبھی  کیا جائے گا جس میں شائقین انعامات حاصل کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں