ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ

ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے محض 3 روز بعد ڈوریوال جونیئر کو عہدے سے ہٹادیا گیا


ویب ڈیسک March 29, 2025

ارجنٹینا سے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے بعد برازیلین فٹبال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے ڈوریوال جونیئر کو قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے برطرف کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ہاتھوں ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے محض 3 روز بعد برازیلین فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

ڈوریوال جونیئر کی برطرفی کی اہم وجہ 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیلین ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائر؛ پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست

ٹیم کی پوزیشن جنوبی امریکن کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ روایتی حریف (ارجنٹائن سے 10 پوائنٹس پیچھے) ہیں۔

مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف

ڈوریوال جونیئر کو جنوری 2024 میں ہیڈکوچ بنایا گیا تھا تاہم انکی سربراہی میں برازیل کوپا امریکا کے کواٹر فائنل میں یوروگوئے سے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد باہر گیا اور اب ورلڈکپ کوالیفائر میں 6 میچز میں صرف 2 جیت درج کرسکا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں