جنوبی افریقا کے کھلاڑی جیک کیلس کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ہی میں یہ جان چکا تھا کہ میرا ورلڈ کپ 2015تک کھیلنے کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا،کیلس


ویب ڈیسک July 30, 2014
جیک کیلس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ ، ٹیم اوراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا فوٹو:فائل

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر 38 سالہ جیکس کیلس نے ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ اورٹی ٹوئنٹی کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں جیک کیلس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ہی وہ یہ جان چکے تھے کہ ان کا ورلڈ کپ 2015تک اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا۔ کیلس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ ، ٹیم اوراپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جیک کیلس کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کو خیرباد نہیں کہہ رہے کیوں کہ ان کا سڈنی تھنڈر سے 2سال کامعاہدہ ہے جب کہ ہوسکا تو کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو بھی آئی پی ایل کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ہرممکن تعاون فراہم کروں گا جو ہم نے رواں سال کے اوائل میں جیتا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹیوہارون لورگاٹ نے جیک کیلس کو کرکٹ کی دنیا میں ان کی عظیم خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کیلس کی شکل میں دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک بہترین ٹیلنٹ موجود تھا۔

واضح رہے کہ جیک کیلس نے 166 ٹیسٹ میچز کھیل کر 13 ہزار289رنز بنائے اور 299 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ 328ایک روزہ کرکٹ میچز میں انہوں نے 11ہزار579رنز کے ساتھ 273وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں