عاشق مزاج شخص ایک ہی شادی میں دو دلہنیں بیاہ لایا!
بھارت میں تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔
گمنور گاؤں کے رہائشی سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر بھی دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔
شادی کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں دلہنیں دلہے کا ہاتھ پکڑے منڈپ میں آگ کے گرد پھیرے لینے کی رسم ادا کر رہی ہیں، جبکہ ان کے گھر والے، رشتے دار اور گاؤں والے بھی موجود ہیں۔ پس منظر میں ڈھول کی تھاپ بھی سنائی دے رہی ہے۔